Salal Yousaf

Urdu graphic designing artistic work and Urdu calligraphy

ڈیزائنڈ اُردو شاعری

22:44:35


اسلام علیکم احباب

اُردوشاعری کوڈیزائن کرنے کا کام شاید 2000ء میں ھلا گلہ ویب سائیٹ سے شروع ہواتھا،اس کام کے اصل بانی وہی ہیں کیونکہ میں نے وہ فورم 2006 میں جوائن کیا اور اُدھر سے ہی اس کام کو سمجھا اور سیکھا، اس کے لئے میں خُرم شاہ (عنکبوت) ، حنیف مروت (ڈیزرٹ سولجر)، اور ندیم ملک (مست قلندر) کا ممنون و مشکور ہوں جن کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی نے کچھ کرنے کے قابل کیا، تینوں ہی بہت خوبصورت دل اور ذہن کے مالک ہیں، خُدا ہمیشہ ان کو خوش اور آباد رکھے امین


گرافک ڈیزائننگ کا تعارف
گرافک ڈیزائننگ ایک ایسا فن /آرٹ ہے جس میں آپ تصاویر اور رنگوں کی مدد کے ساتھ تحریر شامل کرتےہیں اور دیکھنے والے کو جاذب نظر انداز میں تمام تفاصیل بتاسکتے ہیں، اگر لوگ تحریر پڑھنے میں دلچسپی نہ بھی رکھتے ہوں تب بھی آنکھوں سے دکھتا ہواڈیزائن سب سمجھا سکتا ہے۔
تقریباً دو دہائیاں قبل ھلہ گلہ کی ویب سائٹ پر شاعری کو دیدہ زیب انداز میں پیش کرنے کا کام شروع کیا گیا اور کچھ ہی عرصہ میں لوگوں کی پذیرائی اور ڈئزائنرز کی بے پناہ محنت نے اس کام کو عروج بخشا۔
ایک بہت اہم نقطہ ضروری ہے جب تک بندے میں تخلیقی صلاحیت نہ ہو وہ تمام تر ٹولز کے ہوتے ہوئے بھی اک شانداز تخلیق نہیں دے سکتا۔ تخلیقی ہونا بہت ضروری ہے۔
سوفٹ ویئر کا استعمال،آپ کو ایک اچھا ڈیزائنر نہیں بناسکتا، بلکہ آپ کی تخلیقی صلاحیت آپ کو گرافک ڈیزائنر بناتی ہے، جن میں مندرجہ ذیل باتیں بہت ضروری ہیں: ڈیزائن کا علم ، سوچ، رنگوں کا استعمال،اور جگہ کا انتخاب وغیرہ۔

محترم ناظرین سے التماس ہے کہ وہ کام اور ویب سائیٹ کواپنے احباب کے ساتھ ضرور شیئر کریں 

.